کراچی میں ایک بار پھر موسم خوشگوار، مختلف علاقوں میں دوسرے دن بھی بارش نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کر دیا۔
گزشتہ چند دنوں سے ملک کے مختلف شہروں میں ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث بارشیں برسانے والے سسٹم ملک میں داخل ہو رہے ہیں، جو کہ بارشوں کا باعث بن رہے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے کراچی سے شہر کچھ حد تک ان لک ثابت ہوا ہے، کیونکہ سندھ کے باقی شہروں کی نسبت شہر میں اُس طرح بادل جم کر نہیں برسے ہیں۔
کراچی کے شمالی اور وسطی علاقوں میں بادل اگرچہ برسے، تاہم کورنگی، ڈیفینس، ٹاور سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہی ہوئی۔
اتوار کے روز لیاقت آباد، گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاؤن، ناظم آباد سمیت کئی علاقوں میں معتدل بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب اس سسٹم کے بعد دیگر ویسٹنر ڈسٹربنس بھی سندھ آنے کی پیشن گوئی کی جا رہی ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا ذرائع اپڈیٹ کرتے رہے ہیں۔