آقا ﷺ نے اپنے گھر بلا لیا۔۔ نعت میں اللہ سے عمرے کی دعا کرنے والے نابینا نعت خواں کی دعا کیسے پوری ہوئی؟

image

اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن وائرل ہونے والی ویڈیوز سب کی توجہ بہت جلد ہی سمیٹ لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو نابینا نعت خواں سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ایک نعت خواں، نعت "مدینے جانا ہے" پڑھ رہا تھا، دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ نعت خواں نابینہ تھا۔

میٹھی، پُر خلوص اور توجہ طلب آواز کچھ اس طرح کانوں میں رس گھول رہی تھی کہ چاہ کر بھی صارف دوسری ویڈیو نہیں دیکھ پا رہا تھا۔

انڈپیپنڈنٹ اردو کی جانب سے اس نعت خواں کے بارے میں آرٹیکل پبلش کیا گیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ مدینے کی خواہش دیکھنے والے اس نعت خواں کو عمرہ کرنا کیسے نصیب ہوا؟

گلگت بلتستان کے گاؤں سرمیک سے تعلق رکھنے والا غلام عباس ابدال اگرچہ عام سی زندگی گزر بسر کر رہا ہے، تاہم اپنے دلچسپ انداز اور دل کو راحت بخشنے والی آواز کی بدولت سب میں مقبول ہو رہا ہے۔

عباس ابدال منقبت بھی پڑھتے ہیں اور نعت خوانی کا بھی شوق رکھتے ہیں، جبکہ وہ بچپن ہی میں بیماری کے باعث نابینا ہو گئے تھے۔

آنکھوں کی بینائی جانے پر انہوں نے علاج معالجہ بھی کرایا تاہم بینائی نہ آئی، اس پر وہ افسردہ تو ہوئے مگر ان کے دوست احباب اور گھر والوں نے انہیں سہارا دیا۔

تنہائی کے عالم میں وہ جب ریڈیو کو سنتے تو انہیں بھی موسیقی کا شوق ہو گیا۔ صرف آواز ہی نہیں بلکہ غلام عباس کو ہارمونئیم، پیانو اور بانسری بھی بجانے میں مہارت رکھتے ہیں۔

حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ خوب سمیٹی تو گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے انہیں گلگت بلوایا اور انہیں عمرہ اور زیارت کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول کر لی۔

جبکہ نعت خواں نے والدین کے ہمراہ عمرہ کیا ہے، اور ان کا کہنا تھا کہ ’الحمد اللہ اکثر لوگ مجھے دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US