چڑیا گھر کی نور جہاں ہتھنی کو مرے ہوئے ایک ہفتہ ہونے کو آیا ہے، تاہم اب اس ہتھنی کی وفات کے بعد ایسی خبریں وائرل ہو رہی ہیں جو کہ تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
نور جہاں کی موت کے بعد اب ایک ایسی ہی خبر اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین کو خوف اور دہشت میں مبتلا کیا ہے، جس میں ہتھنی کا گوشت کاٹا جا رہا ہے۔
گویا یوں معلوم ہو رہا ہے جیسے ہتھنیگوشت قصائی شہریوں کو کھلانے کے لیے استعمال کریں گے، اگرچہ ہتھنی کے جسامت جتنے یہ بڑے سائز کا گوشت موجود تھا۔
مگر ظاہر ہے یہ سوشل میڈیا پر دنیا ہے، جہاں کیا چیز کس زمرے میں پھیلائی جائے، کسے معلوم۔ لوگ محض آنکھوں دیکھی چیز پر یقین کرنے لگ جاتے ہیں اور اس تحقیق کرنا مناسب نہیں سمجھتے ہیں۔
اس وائرل خبر سے متعلق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے، ساتھ ہی ادارے کی جانب سے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نور جہاں ہتھنی سے متعلق وائرل خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے نور جہاں ہتھنی کو کراچی چڑیا گھر میں ہی دفنایا گیا تھا۔