اس باپ کو سلام ہے جو ظالموں کے منہ سے بیٹی کو بچا لا یا ۔۔ مہدی علی کاظمی کی بیٹی کے ساتھ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

بیٹیوں کا سب سے بڑا سہارا، سب سے بڑا سایہ ان کا باپ ہی ہوتا ہے۔ باپ کتنا بھی مجبور ہی کیوں نہ ہو جائے وہ بیٹی کے لیے اپنے قدم کبھی نہیں روکتا۔ ایک واقعہ پچھلے سال بہت وائرل ہوا جس میں بیٹی نے والدین سے ملنے کے لیے بھی انکار کر دیا تھا لیکن باپ نے بیٹی کو ظالموں کی قید سے نکال باہر کیا اور ایک ایسی ناقابلِ یقین جنگ لڑی کہ ہر بیٹی کے والد کے لیے مثال بن گئے۔

مہدی علی کاظمی اور ان کی بڑی بیٹی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے والد اپنی بیٹی اور ساری فیملی کے ہمراہ موجود ہیں اور ایک ساتھ سب خوش و خُرم بھی ہیں۔ ان کی اس ویڈیو پر سب ہی مہدی کاظمی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور ان کی جدوجہد کو سرہا رہے ہیں کہ باپ ہو تو ایسا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ باپ واقعی قابلِ تحسین ہے جس کو بیٹی نے ٹھکرایا، لیکن باپ نے پھر بھی اپنایا۔ اس باپ کو سلام ہے جو ظالموں کے منہ سے بیٹی کو بچا لا یا۔ اللہ ان کے گھر کی رحمت کو خوش رکھے اور گھر میں محفوظ بھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US