یتیم اور غریب لڑکیوں کے لیے مفت شادی ہال۔۔ اسلام آباد کی مسجد میں مفت شادی کے انتظامات نے سب کے دل جیت لیے

image

آج کے مہنگائی کے دور میں جہاں انسان کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے، وہیں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو کہ انسان کی مشکل کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی ایک مسجد نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب غرباء کے لیے مسجد کے دروازے کچھ اس طرح کھولے گئے کہ سب حیران رہ گئے۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی مقامی مسجد رحمت اللعالمین کی جانب سے ایک ایسا ہی سماج دوست قدم اٹھایا گیا ہے، جو کہ سب کی بخوبی حاصل کر رہا ہے۔

مسجد انتظامیہ کی جانب سے ایک میرج ہال بنایا گیا ہے، جہاں غریب اور مجبور افراد اپنی بیٹیوں کی شادی کرا سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس میرج ہال کا کوئی کرایہ بھی نہیں یعنی بالکل مفت۔

شادی کی تقریب میں صرف میرج ہال ہی نہیں بلکہ ہال میں موجود کرسیاں، ٹیبل، کھانے کے برتن، وہٹرز کی سہولت بھی دی جا رہی ہے، یتیم اور مجبور بیٹیوں کے لیے یہ سہولت ایک ایسا قدم ہے جو معاشی تنگدستی کے اس دور میں امید کی کرن بن کر ضرور سامنے آئے گا۔

میرج ہال میں اسٹیج بھی موجود ہے، جبکہ شادی کا زیادہ سے زیادہ وقت 3 گھنٹے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نکاح کا خطیب بھی اپنی مرضی کا لے آ سکتا ہیںَ

ہال بُک کرنے کے لیے مسجد انتظامیہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ اس اقدام کا مقصد بھی مستحق فیملیز کے لیے سہولت فراہم کرنا اور نکاح کے عمل کو آسان بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US