ہوٹل پر کھانا کھانے آئے لیکن ۔۔ شہریوں کے ساتھ اچانک کیا ہوا کہ نالے میں گرگئے، ویڈیو

image

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد انڈہ موڑ پر واقع چائے کے ہوٹل پر کھانا کھانے کے لیے آئے ہوئے شہری نالے میں جا گرے۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نالے کی چھت اچانک گرنے سے شہری کرسیوں سمیت نالے میں جا گرے۔ چائے کے ہوٹل کے سامنے نالے پر کرسیاں لگائی گئی تھیں، وزن زیادہ بڑھنے سے نالے کی چھت بیٹھ گئی اور شہری نالے میں گر گئے۔

نالے میں گرے لوگوں کو ابتدائی طبی امداد دے گئی لیکن یہ پہلا موقع نہیں کہ جب ایسا حادثہ پیش آیا ہو، کراچی میں ایسے سینکڑوں ہوٹل، دکانیں اور دفاتر بھی موجود ہیں جو نالوں پر قائم کیے گئے ہیں۔ لیکن شہری انتظامیہ نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی انتظام نہیں کر رکھا ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US