1 یا 2 لاکھ ۔۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے اپنی سادی سی شادی کی تقریب پر کتنا مہنگا جوڑا پہنا؟

image

سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی اور معروف مصنفہ فاطمہ بھٹو نے اپنے نکاح کی تقریب کراچی میں اپنے کلفٹن کے گھر میں دادا کی لائبریری میں انتہائی سادہ انداز میں منعقد کی۔

فاطمہ بھٹو کی شادی کو شہباز شریف کی بیگم تہمینہ درانی نے بھی خوب سراہا۔ ان کی سادگی کو ہر کوئی پسند کر رہا ہے کیونکہ شادی گھر میں ہی کی گئی اور روایتی انداز سے کی گئی جو ہر کسی کو پسند آئی۔ فاطمہ بھٹو کی شادی جبران نامی نوجوان سے ہوئی۔

شادی میں فاطمہ بھٹو نے دی پنک ٹری کا برائیڈل جوڑا کاجو کٹلی پہنا۔ یہ ململ کے کپڑے پر بنا ہوا جوڑا ہے جس پر باریک کڑھائی اور خوبصورت بیل بوٹے بنائے گئے ہیں۔ اس جوڑے کی قیمت 65 ہزار روپے ہے۔ یہ جوڑا اپنی توجہ کا مرکز بن رہا ہے کیونکہ کسی بھی سیلیبریٹی نے اتنا سستا جوڑا اپنے خاص دن پر زیب تن نہیں کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US