27 یا 28 جون ۔۔ عید الاضحیٰ کس دن ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی عید کے چاند سے متعلق پیشگوئی

image

عید الاضحیٰ اور حج کے چاند کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق اس سال یوم عرفات 27 جون 2023 بروز منگل کو اور عید الاضحیٰ 28 جون 2023 بروز بدھ کو ہوگی۔ اس سال حج کا آغاز 26 جون کو متوقع ہے۔

مصر کے فلکیاتی کلینڈر کے مطابق بڑی عید کے چاند کی پیدائش اتوار 29 ذی القعدہ 1444ھ بمطابق 18 جون 2023ء کو ہوگی۔ جبکہ اس سال یوم عرفات 27 جون 2023ء بروز منگل کو اور عید الاضحیٰ 28 جون 2023ء بروز بدھ کو ہو گی۔ نیا چاند مکہ مکرمہ کے آسمان پر 29 منٹ تک اور قاہرہ میں اس دن غروب آفتاب کے بعد 36 منٹ تک رہے گا۔

پاکستان میں بھی عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی جوان کی 25 اور 26 تاریخ کو بیٹھے گی۔ لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اس مرتبہ ذی القعدہ کا ماہ بھی 30 کا ہی ہوگا جس کے بعد عید 28 جون کو متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US