4 یا 5 لاکھ کا نہیں بلکہ ۔۔۔ مشہور بلڈر نے مسجدِ نبوی ﷺ سے وائرل ہونے والے بابا جی کو کون سی مہنگی جگہ پر پلاٹ تحفے میں دے دیا؟

image

مسجدِ نبوی ﷺ سے وائرل ہونے والے بلوچستان کے عبد القادر مری کو جہاں سوشل میڈیا پر مشہوری ملی وہیں ان کی خواہش کو مکمل کرنے کے لیے جاوید آفریدی نے حج کی آفر بھی کردی جو یہ بذاتِ خود کرنا چاہتے تھے لیکن غربت کے باعث یہ ان کے لیے ممکن نہ تھا۔

غریب چرواہے کو کراچی کے مشہور بلڈر عرفان واحد نے سیون ونڈر سٹی ناطم آباد میں ایک بہترین پلاٹ بھی تحفے میں دے دیا۔ ہر کوئی ان بابا جی کی قمست پر رشک کر رہا ہے۔ کیونکہ جی ایف ایس بلڈر کے مالک نے ان کو ایسی جگہ پلاٹ دیا ہے جہاں کا پراپرٹی ریٹ اس وقت کراچی میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ مہنگا ہے۔

بابا جی کو پلاٹ تحفے میں دیتے ہوئے تصاویر بھی بنوائی گئیں۔ پلاٹ ملنے پر بابا جی نے عرفان واحد کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی یہاں مستقل رہائش کی امید کا اظہار بھی کیا ہے۔

مجموعی طور پر اس پلاٹ کی قیمت 1 کروڑ سے زائد ہوگی جس پر سوشل میڈیا صارفین بابا جی کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور کچھ لوگ ان کی قسمت پر رشک کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US