نامور اداکاروں کے آگے معمولی لال بیگ بازی لے گیا ۔۔ میٹ گالا کا میلہ لوٹنے والے لال بیگ کی کہانی آخر کیا ہے؟ ویڈیو

image

بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ایونٹ "میٹ گالا" کو سال کے چند بڑے فیشن ایونٹس میں سے ایک مانا جاتا ہے، جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف فلمی ستارے اور ماڈلز شرکت کرتے ہیں اور ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیرتے ہیں۔

لیکن اس بار اس ایونٹ میں کچھ ایسا ہوا جس نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی۔ آئیے جانتے ہیں پوری اسٹوری ہماری ویب کے ذریعے۔۔

ہوا کچھ یوں کہ نیویارک میں ہونے والے اس ایونٹ میں گلوکار ریحانہ کو آنے میں دیر ہوگئی جس کی وجہ سے وہاں موجود فوٹو گرافر بیزار بیٹھے تھے، اسی دوران وہاں ایک لال بیگ کی ریڈ کارپٹ پر اینٹری ہوئی۔

حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک فوٹو گرافر نے لال بیگ کو دیکھ کر کیمرے کا رخ اس کی جانب کردیا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی، جو فوراً وائرل ہوگئی۔

بعد ازاں ریحانہ کے آنے کے بعد لوگوں کی توجہ لال بیگ سے ہٹ گئی تھی۔ ویڈیو بنانے والے فوٹوگرافر نے بتایا کہ بعد میں اس لال بیگ کو انتظامیہ نے کچل کر مار دیا تھا۔

لال بیگ کی آمد پر لوگوں کی جانب سے ٹوئٹر پر کافی مزاحیہ تبصرے بھی کیے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US