چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دیدی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کے جاری کردہ
نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیلات 15 جون سے 11 ستمبر تک ہوں گی۔
تعطیلات کا اطلاق اسلام آباد اور صوبائی برانچ رجسٹریوں پر بھی ہوگا اور ان تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رہے گی۔ کورٹ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماضی میں گزشتہ 3 سال میں چھٹیوں کے دوران اہم نوعیت کے مقدمات بھی زیر سماعت رہے ہیں۔
جبکہ موسمِ گرما کی تعطیلات اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداراوں میں کب سے ہوں گی اس پر ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی واضح بیان نہیں آیا البتہ 11 جون سے 15 اگست تک چھٹیوں کا امکان ہے جس کا حتمی فیصلہ 10 دن کے اندر کیا جائے گا۔ ابھی واضح نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔