سرفراز احمد ہر سال قربانی کے جانور کو تقریباً ایک ماہ یا 15 دن قبل خرید لیتے ہیں اور اس کی بھرپور خدمت کرتے ہیں۔ ہر سال ان کے جانور کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہیں۔ اس مرتبہ تو کرکٹر نے چاند نظر آنے کا انتظار بھی نہ کیا اور پہلے ہی منڈی پہنچ گئے جانور خریدنے کے لیے۔ ان کی منڈی سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ قربانی کے جانور کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔
قربانی کے جانور پر جہاں کپتان کے مداحوں نے انہیں مُبارکباد اور ڈھیر ساری دعائیں دیں وہیں کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ سرفراز بھائی نے منڈی کا دام بڑھنے سے پہلے ہی جانور خرید لیا، یقیناً مناسب ریٹ پر اچھا جانور مل گیا ہوگا۔
اس مرتبہ چونکہ سیلاب کی وجہ سے مویشیوں کی جانوں کا ضیاع زیادہ ہوا، لہٰذا یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ قربانی کا جانور پچھلے سالوں کی نسبت 20 فیصد اضافے کے ساتھ دستیاب ہوگا۔