ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کی جھٹکے، لوگ خوفزدہ ہوگئے، زلزلے کی شدت کیا ریکارڈ کی گئی؟

image

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

ذرائع کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، صوابی اور ملتان سمیت گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔

جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر آ کر کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US