مختلف معاشروں کے بارے میں ہم اکثر ہی اپنے پڑھنے والوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں کہ ان کا رہن سہن کیا ہے اور وہ ہم سے کس حد تک مختلف ہیں۔ یہ انفرادیت صرف شادی بیاہ کی رسومات تک ہی محدود نہیں بلکہ بیت الخلاء تک میں پائی جاتی ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو چند ممالک کے باتھ روم کی وجیب و غریب روایات کے بارے میں بتائیں گے۔
ہینڈل لگا ہوتا ہے
دنیا بھر میں بیت الخلاء استعمال کرنے کے بعد صابن یا ہینڈ واش سے ہاتھ دھویا جاتا ہے البتہ کوریا میں آپ کو باتھ روم میں صابن نام کی چیز نہیں دکھائی دے گی بلکہ ایک ہینڈل نما چیز ہوگی جسے آپ غور سے دیکھیں گے تو پتا چلے گا یہی صابن ہے۔ آپ کو اس پر ہاتھ ملنا ہوگا اور پھر پانی سے دھونا ہوگا۔ شاید اس کا مقصد یہ ہے کہ صابن چوری نہ ہوجائے۔
ایمرجنسی بٹن
جاپان کے باتھ روم میں ایک ہنگامی بٹن ہوتا ہے۔ بعض اوقات غیر ملکی اسے فلش بٹن سمجھتے ہیں۔ لیکن یہ ہنگامی صورتحال میں کام آتا ہے اور دبانے پر الارم کی طرح بجتا ہے۔ اگر کوئی باتھ روم میں پھنس جائے یا گر جائے تو یہ بٹن استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کموڈ میں گانے بجتے ہیں
جاپان کے لوگ کافی مہذب ہوتے ہیں۔ غسل خانے سے کوئی آواز باہر نہ جائے اس بات کی یقین دہانی کے لئے وہاں ایسا سسٹم موجود ہے جس سے باتھ روم میں بٹن دباتے ہی گانا بجنے لگتا ہے۔