ٹیڑھے ہاتھ اور اُلٹے پاؤں پھر بھی نماز پڑھنا نہیں چھوڑتے ۔۔ معذور بھائی بہن کی اللہ کے لیے اس حالت میں نماز پڑھنے کی ویڈیو نے دل چھو لیے

image

نماز اللہ تعالیٰ کی پسندیدہ عبادتوں میں سے ایک ہے۔ بیماری کی حالت میں بھی خُدا نے نماز پڑھنے کا حُکم دیا ہے۔ لیکن ذرا سی بیماری میں ہم نماز چھوڑ دیتے ہیں۔ کچھ لوگ تو اس قدر نماز سے غافل ہیں کہ بالکل ہشاش بشاش ہونے کے باوجود بھی نماز کی جانب اپنے قدم نہیں بڑھاتے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے جس میں بھائی بہن معذور ہونے کے باوجود بھی اللہ کو یاد کرنا نہیں بھولتے اور دوسروں کو بھی نماز کی تلقین کر رہے ہیں۔

یہ دونوں بھائی بہن معذور ہیں ان کے ہاتھ ٹیڑھے اور پاؤں اُلٹے ہیں، دھڑ بھی سیدھا نہیں ٹہر سکتا، پھر بھی دونوں نماز کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ ان کا یوں اس حالت میں بھی نماز ادا کرنا لوگوں کے لیے تماچہ ہے جو اللہ کی یاد سے غافل ہیں اور صحت مند ہونے کے باوجود بھی دن میں ایک مرتبہ بھی نماز پڑھنے کا خیال نہیں لاتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US