بچے کی فیس آدھی لینے کا جھانسہ ۔۔ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز رجسٹریشن سندھ نے لاھور گرامر اسکول کو وضاحت دینے کا خط جاری کر دیا

image

اسکول انتظامیہ نے ھمیشہ کے لئے دوسرے بچے کی فیس آدھی لینے کا جھانسہ دے کر دو سو سے زائد بچوں کا ایڈمیشن کر لیا تھا اور پھر صرف آٹھ ماہ بعد ھی دوسرے بچے کا ڈسکاؤنٹ ختم کر کے پوری فیس کا مطالبہ شروع کر دیا جس پر والدین نے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز رجسٹریشن اینڈ انسپکشن سندھ کو شکایت کی جس پر یہ خط جاری کیا گیا جس میں ڈائریکٹوریٹ نے اسکول کو سات دن کے اندر اندر جواب جمع کروانے کا کہا ھے۔

والدین نے الزام لگایا کہ ھمیں سوئمنگ پول، ائیرکنڈیشنز اور پچیس اور پچاس فیصد رعایت اور دیگر سہولیات کا بتا کر داخلہ کروایا گیا اور 22000 روپے ماھانہ فیس وصول کی جا رھی ھے۔

اب اسکول کی صورتحال یہ ھے کہ پول اور ائیرکنڈیشنز بند پڑے ہیں اور پنکھے تک پورے نہیں لگے ھوئے ہین اور بچوں سے کہا جا رھا ھے کہ ٹائلٹ سوپ بھی اپنے اپنے گھر سے لائیں جبکہ ٹیچنگ میٹیریل بھی نہیں دیا جا رھا۔

والدین نے پاکستان سیٹزن پورٹل پر بھی شکایات کی ہیں اور اسکول کی پیرینٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے قیام کا اور اسکول کے سامنے مظاہرے کا بھی اعلان کر دیا ھے اسٹوڈینس پیرینٹس ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم مرزا نے وزیر تعلم سندھ سے اپیل کی ھے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر والدین کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے اور ان اسکول سسٹمز کے سندھ میں فرنچائز دینے پر پابندی لگائی جائے 1- جن کا باقاعدہ ریجنل آفس کراچی میں موجود نہیں ھے 2- جن کے فرنچائز پارٹنرز اسکول صوبائی قوانین کی پابندی نہیں کر رھے 3- جن اسکولوں کا فرنچائز پارٹنرز کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کا کوئی باقاعدہ اور مضبوط نظام موجود نہیں ھے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US