عمران خان پر دوران گرفتاری تشدد کرنے کی اطلاعات ہیں، حماد اظہر

image

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عمران خان پر دوران گرفتاری تشدد کرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، انہوں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے،کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر کے مطابق عمران خان کو القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،آئی جی کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US