عمران خان کی گرفتاری سے افواج پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، حکومتی ذرائع

image

اسلام آباد: حکومتی ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری سے افواج پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ایک سیاسی رہنما کو نیب نے گرفتار کیا اس سے افواج پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ کچھ شرپسند عناصر کارکنوں کو اشتعال دلا کر فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

حکومتی ذرائع نے کہا کہ ایسے عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اس لیے عوام شرپسندوں سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے کچھ رہنما سیاسی فائدے کے لیے جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دے رہے ہیں لیکن کسی شرپسند کو ملک کا امن اور سکون برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US