اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو پولیس لائن ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب راولپنڈی کے دفتر سے پولیس لائن لے جایا گیا۔ جہاں آج عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ عمران خان کو آج نیب عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے لیکن حالات کی کشیدگی کے باعث انہیں پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں خصوصی عدالت لگا کر نیب جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔