عمران خان نے کن 4 لوگوں سے ملاقات کی خواہش کااظہار کردیا؟

image

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پولیس لائنز گیسٹ ہائوس میں چار لوگوں سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتہ سے رابطہ کیا اور انہیں عمران خان کا پیغام پہنچایا کہ وہ ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات کیلئے اپنی اہلیہ بشریٰ بیگم اور دو ملازمین کے نام بھی دیے ہیں۔ وکیل نعیم حیدر نے تصدیق کی ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قراردی ہے اور انہوں نے کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US