عمران خان کو آج 11 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہونے کا حکم

image

چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان آج گیارہ بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، انہیں گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے پیش ہونے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دے کر عمران خان کی رہائی کا حکم دیا تھا لیکن عمران خان کی بنی گالا جانے کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔

عمران خان کو پولیس گیسٹ ہاؤس میں مہمان بنایا گیا، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں عمران خان کو کہا تھا کہ آپ گیسٹ ہاؤس میں رات گزاریں، گپ شپ لگائیں اور سو جائیں، صبح عدالت میں پیش ہوجائیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا آپ کو ماننا ہوگا، یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US