حافظ قرآن، ایماندار اور پروفیشنل آرمی چیف سے تکلیف ہم سمجھ سکتے ہیں، پی ڈی ایم

image

پی ڈی ایم نے آرمی چیف کے خلاف عمران خان کے بیان کی مذمت کی ہے، پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ حافظ قرآن، ایماندار اور پروفیشنل آرمی چیف سے تکلیف ہم سمجھ سکتے ہیں۔

فوج کے سپہ سالار کے خلاف مسلح جتھے جنگ کر رہے ہیں،پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ شہدا کے خلاف مہم چلانے والا اب آرمی چیف کے خلاف چلا رہے ہیں۔

پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ تکلیف یہ ہے کہ ایوان صدر میں ایکسٹینشن کی آفر کرنے کی سہولت ختم ہو چکی ہے،آرمی چیف کو عمران نیازی کی کرپشن کا علم ہے اس لیے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے پی ڈی ایم کاکہناتھاکہ قومی یادگاروں پر حملے کرنے والا فوج اور عوام میں تقسیم پیدا کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US