میٹرک کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان

image

میٹرک کے ملتوی ہونے والے امتحانی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔

نئے شیڈول کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات کا آغاز 17 مئی سے ہو گا، 17 مئی کو ترجمہ القرآن اور اخلاقیات کا امتحان ہو گا، 18 مئی کو کیمسٹری اور جنرل سائنس کا امتحان لیا جائے گا۔

19 مئی کو اسلامیات اور سیرت الرسولؐ کا پرچہ ہو گا، لاہور بورڈ سمیت پنجاب کے تمام بورڈز پر نئے شیڈول کا اطلاق ہو گا۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے میٹرک کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق انٹرمیڈیٹ کی بھی نئی تاریخوں کے ساتھ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی، نئی تاریخوں کا شیڈول فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US