ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا

image

پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز،سروسزاسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹر یاسمین راشد کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔

آئندہ سماعت پر لاہور ہائیکور ٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US