امریکی کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

image

اسلام آباد: امریکہ کی ایک معروف کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی۔

امریکن کمپنی میریکل سالٹ ورکس کولیٹیو نے پاکستان کے سفیر مسعود خان سے ملاقات کی اور پاکستانی پنک ہمالین سالٹ میں دلچسپی اور سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

نمک کی درآمد، تیاری اور سپلائی کے حوالے سے مشہور غیرملکی کمپنی نے پاکستان میں موجود پنک ہمالین سالٹ کے ذخائر نکالنے اور ایکسپورٹ کی مد میں 200 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

پاکستانی سفیر کو بریفنگ دی گئی کہ پاکستان پنک سالٹ کے وسیع ذخائر رکھتا ہے جس کی سالانہ آمدنی 12 ارب ڈالر ہو سکتی ہے۔ ان ذخائر کی بدولت بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیاں شروع کی جا سکتی ہیں۔ پالیسی فریم ورک، پروسیسنگ، پیکیجنگ اور عالمی سطح پر تقسیم کے لیے سہولیات کی کمی کے سبب اس وقت پاکستان اس منفرد نمک کی ایکسپورٹ سے صرف 70 ملین ڈالر کما ریا ہے جبکہ یہ صلاحیت تقریباً 12 ارب ڈالر سالانہ ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ پنک نمک کی پوری دنیا میں ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے جو اس شعبے میں منافع بخش کاروباری منصوبے کی ضمانت دیتی ہے۔ سفارت خانہ کمپنی کو اپنے کاروباری منصوبے کو جلد حتمی شکل دینے اور اس پر عمل درآمد میں ہر ممکنہ سہولت کاری فراہم کرے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US