ہال پہنچنے پر دولہے پر ڈالرز اور پاؤنڈز کی بارش

image

پاکستان میں ہونے والی انوکھی شادی جہاں برطانیہ سے آیا دولہا، دلہن کو لینے ہیلی کاپٹر پر شادی ہال پہنچ گیا۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ہونے والے اس شادی کی انوکھی بات یہ ہے کہ دولہے کے رشتہ داروں نے پاکستانی کرنسی کی جگہ دولہے پر ڈالرز اور پاؤنڈز کی برسات کردی۔ دولہے کو شادی ہال پہنچانے سے پہلے ہیلی کاپٹر پر پورے شہر کا چکر بھی لگوایا گیا۔

شادی ہال پہنچتے ہی ہیلی کاپٹر سے امریکی ڈالر اور پاؤنڈز اُڑائے گئے جسے سمیٹنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق سوہاوہ میں ہونے والی اس انوکھی شادی میں کروڑوں روپے کا خرچہ کیا گیا۔

صرف یہی نہیں شادی ہال پہنچتے ہی رشتہ داروں نے دولہے کو لاکھوں روپے مالیت کا ڈالرز سے لدا ہار بھی پہنایا۔ تقریب ختم ہونے کے بعد بارات ہیلی کاپٹر پر ہی واپس روانہ ہوئی۔

ڈالروں کی برسات

ڈیفالٹ کے دہانے پرکھڑے ملک پاکستان🇵🇰کےضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ انوکھی شادی ہیلی کاپٹر سےڈالرزکی برساےگئے۔دولہے کو گھرسےشادی ہال تک ہیلی کاپٹر پر لایاگیا۔تقریب کےدوران آسمان پر ہرطرف ڈالرز ہی اڑتے ہوئے دیکھائی دیے۔ہیلی کاپٹرسے شادی ہال کےاوپرڈالرز کی برسات کی گئی🤔

— Shehzad Ali Raja (@RajaShehzadAli) May 13, 2023

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US