پیپلزپارٹی کل بھرپورطریقے سے احتجاج میں شرکت کرے گی، نیئر بخاری

image

پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے اعلان کیا ہے کہ کل پیپلزپارٹی بھرپورطریقے سے احتجاج میں شرکت کرے گی

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں موجودہ بحرانوں کاذمہ دارعمران خان ہے۔

پنجاب اورخیبرپختونخوا الیکشن سے متعلق فل کورٹ نہیں بنایا گیا،ہم سوموٹو ایکشن کو مسترد کرتے ہیں،ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے اچھے منصف چاہیے۔

11مئی کو عمران خان کی طلبی کے وقت وہ ملزم تھا،سپریم کورٹ کے بینچ نے اسے بے گناہ قرار دیا ،کیا وجوہات تھیں کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار ددیدی؟

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وہ آزاد تھا،سپریم کورٹ نے اس کی تحقیقات اور تفتیش کرنے سے بھی منع کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US