پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

image

اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی، جس میں پٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوگرا سفارشات پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا ۔

آئندہ 15 دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مئی کی شب 12 بجے کے بعد ہوگا۔

خیال رہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہورہی ہے ، پاکستان میں بھی پٹرولیم قیمتوں میں کمی متوقع ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US