کل سپریم کورٹ کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمن

image

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کل سپریم کورٹ کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے قافلے روانہ ہوچکے ، عوام اب عوامی عدالت میں فیصلہ کر یں گے۔

کارکنان پر امن طریقے سے اسلام آباد پہنچیں،کارکنا ن سے کل سپریم کورٹ کے سامنے ملاقات ہوگی ،یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کی حفاظت بھی ہم کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US