حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم ہوگئی ۔
ہم نیوز کے مطابق حکومتی اپیل کے باوجود مولانا فضل الرحمان سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج پر بضد ہیں ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اپنے کارکن کو مایوس نہیں کر سکتا، احتجاج منسوخ نہیں ہو گا۔
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو احتجاج ڈی چوک منتقل کرنے کی تجویزدی ، جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگر آپ ہمارا بوجھ نہیں اٹھا سکتےتوہم کابینہ سےالگ ہوجاتے ہیں۔ہم آپ کو آزمائش میں نہیں ڈالیں گےلیکن احتجاج سپریم کورٹ کے باہرہوگا۔