بغاوت کی آڑ میں مجھے 10 برس کیلئے قیدکرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان

image

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب لندن پلان کھل کر سامنے آچکا ہے۔

بغاوت کی آڑ لے کر مجھے آئندہ دس برس کے لئے قید کرنے کا منصوبہ ہے، اس کے علاوہ یہ بشریٰ بیگم کو زندان میں ڈال کر مجھے اذیّت پہنچانا چاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی بڑی اور وفاقی جماعت تحریک انصاف پر پابندی لگا دیں گے، یہ انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا پوری طرح بند کردیں گے۔

پولیس خواتین سے بدتمیزی وبدسلوکی میں مصروف ہے، فضل الرحمان والے تماشے کا مقصد چیف جسٹس کو مرعوب کرنا ہے،عمران خان نے کہا کہ خون کے آخری قطرے تک حقیقی آزادی کیلئے لڑوں گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US