عدلیہ انصاف نہیں سیاست کر رہی ہے، وزیردفاع خواجہ آصف

image

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی صورتحال سب کے سامنے ہے،عدلیہ انصاف نہیں سیاست کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی حدود محفوظ کرنے کے لیے اداروں کو پیغام دیناچاہیے،ایک شخص کو تمام ترمراعات سے نوازا جارہاہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آئین او رقانون کی سربلندی کے لیے ایوان بحث کرے،اس ادارے کی آئینی حیثیت کوچیلنج کیاجارہا ہے۔

عدلیہ میں ایک گروہ نے سیاست کرنے کا بیڑہ اٹھالیاہے،صاف ظاہر ہے کہ 4تین کا فیصلہ آیا،اس کی خلاف ورزی ہوئی۔

ان کا کہناتھاکہ عدلیہ میں فرد واحد فیصلہ مسلط کررہاہے اور عمران خان کو ریلیف دے رہاہے،3/2 والے ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو پارلیمنٹ ریفرنس بھیجے۔

آئین میں جو بھی کارروائی درج کی گئی اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے، وقت آگیاہے کہ پارلیمنٹ آئینی اختیارات کا استعال کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسے واقعات ہوئے جس نے ہولناک اثرات چھوڑے،عدلیہ کی روایات اورآئینی حدود کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

گواہی ہے ایک لیفٹیننٹ کرنل جو رانا ثنا اللہ کا محلہ دار ہے ا ن کے کہنے پر یہ فیصلہ کرتے ہیں، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یادگاروں کو مسمار اورکور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن انڈیا نے چینلز پر تماشا لگایا ہواہے،وقت آگیا ہے پارلیمنٹ اپنا رول منوائے، آج ایوان اپنا تاریخی کردار ادا کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US