9مئی کے واقعات کی آزادانہ انکوائری کی جائے ، عمران خان

image

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 9مئی کے واقعات کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے الزام لگا یا کہ منظم سازش کے تحت عمارتیں جلائی گئیں، جو لوگ اس میں شامل تھے ان کی ویڈیوز ہمارے پاس ہیں۔

مافیا نے میری گرفتاری کے بعد ردعمل کا فائدہ اٹھایا، پی ٹی آئی نے 27سال میں کبھی کسی قسم کا انتشار نہیں کیا، مجھے گولیاں لگیں تب بھی کوئی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا۔

مجھے جیل میں ڈالنا اور تحریک انصاف پر پابندی لگانا لندن پلان ہے، قوم نے پرامن احتجاج سے سازش کو شکست دینی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US