پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی رہائش گاہ سب جیل قرار

image

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما علی زیدی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی رہائش گاہ کو صوبائی محکمہ داخلہ سندھ نے سب جیل قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ علی زیدی کو 9 مئی کے روز شہر قائد کے علاقے کالا پل کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو ان کی ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ منتقل کیا جائے گا جب کہ اطراف میں پولیس کی بھاری نفری بھی متعین رہے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US