زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، 15 افراد جاں بحق

image

کوہاٹ: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ زمین کے تنازعہ کی وجہ سے ہوئی۔ فائرنگ کے باعث جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US