پی ٹی آئی رہنما کا ریسٹورنٹ سیل

image

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما خرم شیرزمان کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سیاسی نفرت میں میرا ریسٹورنٹ سیل کر دیا ہے اور پیپلز پارٹی سیاسی نقصان کے ساتھ اب کاروباری نقصان پہنچانے پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کمیشن سے درخواست کی کہ وہ سندھ حکومت کی فسطائیت کا نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع خرم شیرزمان کا ریسٹورنٹ سیل کیا ہے جس سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی کی وجہ سے سیل کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US