چیف جسٹس کی ”گڈ ٹو سی یو“ کی وضاحت، مریم نواز نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی

image

مریم نواز نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی گُڈ ٹو سی یو جملے پر وضاحت پر ردعمل دیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کر مرسڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟

کیا ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس بھی شفٹ کرتے ہیں؟ کیا سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟

مریم نواز نے چیف جسٹس سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا سب کو کہتے ہیں 10 فیملی ممبرز کو بلائیں، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟

اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟ ہر ایک کو ریجسٹرار سے فون کروا کر مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس بھی شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟ سب کو کہتے ہیں دس فیملی میمبرز کو بلائیں، گپیں…

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 16, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US