فواد چودھری کو دہشت گردوں کی طرح اٹھایا جاتا ہے، حبا فواد

image

فواد چودھری کی اہلیہ نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے ضمانت دی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود میرے شوہر کو دہشت گردوں کی طرح اٹھایا جاتا ہے۔ 

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد نے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کو عدالت سے ضمانت ملتی ہے اور عدالت کے باہر انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، اس معاملے کو دیکھیں۔ کیا یہ انصاف ہے اس ملک میں؟

فواد چودھری کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب ایک عدالت نے ضمانت دے دی ہے تو کس حیثیت سے انہیں دہشتگردوں کی طرح گرفتار کیا جارہا ہے؟ مجھے اس ملک پر افسوس ہے۔ نہ انہیں بچوں کا خیال ہے نہ بچیوں کا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے آج تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیا تھا۔

رہا کرنے کے حکم کے باوجود فواد چودھری جیسے ہی احاطہ عدالت سے باہر آئے تو انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نے دوڑ لگا دی اور دوبارہ کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US