محمود مولوی کا پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

image

رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ہم نیوز کے مطابق محمود مولوی کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنے ہی اداروں سے لڑنا پڑے گا۔

عمران خان نے مجھے رکن قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا ،ان کا شکریہ،قومی اسمبلی کی رکنیت پارٹی کی امانت ہے،رکنیت سےجلداستعفیٰ دےدوں گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے 22 مارچ کو بیان ریکارڈ کروایاتھا کہ کارکنان پُرامن احتجاج کریں۔

ٹوئٹر پر انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے اپنا ویڈیو بیان بھی شیئر کیا، ان کا کہنا تھا کہ 18 مارچ کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں بچھائے گئے اپنے قتل کے جال سے رب العزت کے کرم سے بحفاظت نکلنے کے بعد میں نے 22 مارچ کو یہ بیان ریکارڈ کروایا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US