توشہ خانہ کیس کے جج کی بیوی کی مبینہ آڈیو بھی لیک ہو گئی

image

توشہ خانہ کیس سننے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی بیوی نادیہ ظفر کی مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی مبینہ آڈیو میں نادیہ ظفر نےکہا کہ ”کچھ وہ ظفر کے پاس کیس بھی لگا ہوا ہے خان کا” دوسری جانب سے شاہین پروین نامی خاتون کہتی ہیں ”جی بالکل”

نادیہ ظفر کہتی ہیں ”اس وجہ سے ہم نے کافی موومنٹ ختم کی ہوئی ہے آجکل ، انشا اللہ ہمارا فل پلان ہے کہ ایک دفعہ اللہ اسے (عمران خان) کو عزت سے سرخرو کرے تو پھر ریلیکس ہونے کے لیے ضرور آئیں گے آپ کے پاس”

اس پر شاہین پروین کہتی ہیں ضرور ضرور۔ پھر نا دیہ ظفر کہتی ہیں ”اس وقت وہ(ظفر اقبال) بہت پریشر میں ہیں، باقی کاشف بھائی کی بھی بات ہوتی رہتی ہے ظفر کی۔

pic.twitter.com/O6R6XZwE5F

— indibell (@indibell_) May 16, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US