شہزاد اکبر 22 مئی کو نیب راولپنڈی میں طلب

image

اسلام آباد(زاہد گشکوری سے)نیشنل کرائم ایجنسی 190ملین پاؤنڈ اسیکنڈل میں شہزاد اکبر کو نیب راولپنڈی طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے شہزاد اکبر کو کال اپ نوٹس جاری کردیا ،نیب نے شہزاد اکبر کو 22 مئی دن ساڑھے11بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

نیب کی جانب سے شہزاد اکبر کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی 18مئی کو نیب میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ہے

نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب راولپنڈی میں طلب کیاگیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو16سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی بھیج دیاگیا ہے۔

 

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US