ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں سمیت کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔ دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کی بات جائے تو چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ اور کوہاٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشوگوئی کی گئی ہے۔ سکھر،لاڑکانہ، کراچی اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US