بشری بی بی کو کل اسلام آباد نیب عدالت نے طلب کر لیا

image

القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعٖظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل اسلام آباد نیب عدالت نے طلب کر لیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی 3 رکنی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس کے سلسلے میں آج زمان پارک، لاہور پہنچی۔ نیب ٹیم نیشنل کرائم ایجنسی اسکینڈل کیس میں بشریٰ بی بی کو نوٹس دینے پہنچی۔

نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو کل نیب عدالت میں طلب کرلیا گیا۔ زمان پارک کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیگل ٹیم نیب سے نوٹس وصول کرے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی سے متعلق انکوائری میں 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US