مزدور کو معمولی تلخ کلامی پر باپ بیٹے نے موت کے گھاٹ اتار دیا

image

غریب ہونا مزدور کا جرم بن گیا، سفاک امیرزادوں نے معمولی تلخ کلامی پر مزدور کو موت گھاٹ اتار دیا۔تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں واقع شوگر مل روڈ پر غریب مزدور کو معمولی تلخ کلامی پر بااثر شوروم مالک باپ بیٹے نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غریب مزدور نوجوان گیس ویلڈنگ کا کام کرتا تھا، شوروم مالکان نے شوروم کے سامنے راستہ نہ دینے کی پاداش میں نوجوان مزدور کے سر پر لوہے کا راڈ دے مارا اور نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

بااثر شو روم مالکان نے نوجوان مزدور کے سر پر لوہے کا راڈ دے مارا،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت اشفاق کے نام سے ہوئی ہے،تھانہ بی ڈویثرن پولیس نے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US