یہ چوٹ تکلیف دہ ہے ۔۔ بھارتی اداکار انوپم کھیر کے ساتھ اچانک کیا حادثہ ہو گیا جو یہ بستر پر آ گئے، مداحوں کی دعائیں

image

پریشانی اور تکلیف انسان بھولتا بھی نہیں اور یہ انسان کو رلا جاتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ مشہور بھارتی اداکار انوپم کھیر کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ وہ اچانک شدید زخمی ہو گئے اور بستر پر پڑھ گئے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ فلم وجے کی شوٹنگ کے دوران سینئر اداکار زخمی ہوائے جس کی وجہ سے انکے کندھے میں شدید چوٹ آئی ہے۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کیلئے ایک تصویر انسٹا گرام پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ آپ اگر اسپورٹس فلم میں کما کر رہے ہیں اور چوٹ نہ آئے، یہ کیسے ممکن ہے؟

انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ کندھے کی یہ چوٹ بہت تکلیف دہ ہے پر آئندہ کچھ دنوں میں فلم کا باقی کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ فلم وجے میں انوپم کھیر ایک ایسے بزرگ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو 69 سال کی عمر میں بھی سائیکلنگ کے بڑے مقابلے میں حصہ لیتا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts