پاکستان کی معروف کلینیکل سائیکولوجسٹ اینکر اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں اپنی اصلی عمر اور شناختی کارڈ کے تنازع کے بارے میں بات کی۔
پوڈکاسٹ میں ایک سوال کے جواب میں کہ آپ کی عمر کیا ہے؟ ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے کہا فی الحال میں 33 سال کی ہوں اور جلد 34 سال کی ہو جاؤں گی۔ یہ میری اصل عمر ہے فکر نہ کریں میں اسے نہیں بدلوں گی۔ میں نے اپنی اصل عمر ہر جگہ ظاہر کی ہے لیکن لوگ پھر بھی اسے تنازع کا حصہ بنا دیتے ہیں۔ اس کے بارے میں میں کیا کر سکتی ہوں؟
انہوں نے اپنی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی لیک ہونے والے تنازع پر بھی بات کرتے ہوئے کہا یہ تصویر مکمل طور پر ایڈیٹ کی گئی تھی۔ یہ میرا اصلی کارڈ نہیں تھا بلکہ دو خواتین کی جانب سے پروپیگنڈہ تھا۔ تمام معلومات میں تبدیلی کی گئی تھی اور جو کچھ شیئر کیا گیا وہ سب جعلی تھا۔ یہاں تک کہ میری باتیں اے آئی کے ذریعے تبدیل کی گئی تھیں جس پر میں حیران رہ جاتی ہوں کیونکہ ان کلپس میں اصل میں میں نے کچھ بھی نہیں کہا تھا۔