عمرہ کرکے آئے، 1 مہینے بعد ابو دنیا سے چلے گئے ۔۔ شیری شاہ والد کا آخری وقت بتاتے ہوئے تڑپ اٹھیں، نجی زندگی کا سچ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

image

پاکستان کی مشہور اداکارہ و ماڈل شیری شاہ جن کی کچھ ماہ قبل اداکار شمعون عباسی نے دوسری شادی کی خبریں سامنے آئیں اور پتہ چلا ان دونوں نے 4 سال قبل ہی شادی کرلی تھی۔ اداکارہ ساجد حسن کے شو میں آئیں جہاں والدین اور نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے والد عمرہ کرکے آئے، ابھی ایک ماہ بھی نہیں ہوا تھا کہ وہ دنیا سے چلے گئے ان کے جانے کے 3 ماہ بعد ہی میری نانی کا انتقال ہوگیا اور وہ دنیا سے چلی گئیں، یہ وقت زندگی کا مشکل ترین وقت تھا۔

شیری والد کا آخری وقت بتاتے ہوئے رو پڑیں انہوں نے کہا کہ: " میرے والد کو گینگرین ہوگیا تھا اور ہمیں اندازہ تھا کہ اب ابو کی زندگی کم ہی رہ گئی ہے لیکن ہم نے پھر بھی حوصلے سے کام لیا۔ امی نے ابو کو آخری وقت تک سنبھالا لیکن وہ دنیا سے چلے گئے۔ ان کی موت کا غم ابھی بھولے نہیں تھے کہ 3 ماہ میں نانی دنیا سے چلی گئیں اس وقت زندگی کا مشکل ترین وقت دیکھا تھا۔ میرے ابو ٹرانسپورٹ کا کام کرتے تھے، اس وقت ہم خانپور میں رہتے تھے، لیکن ٹرک چوری ہوگئے تھے اور نقصان ہوا تو ہم کراچی میں آ کر رہنے لگے۔ "

اداکارہ نے بتایا کہ امی ابو کے جانے کے بعد غم سے آج بھی نہیں نکل پائی ہیں لیکن اب وہ اپنا وقت موبائل میں صرف کردیتی ہیں، کورین فلمیں اور سیریز دیکھتی ہیں، ہم 6 بہنیں ہیں ہمیں دعائیہ میسجز بھیجتی رہتی ہیں۔

ایک وقت تھا جب سب کا ہمارے گھر آنا جانا لگا رہتا تھا تو میں خود آتا گوندھ کر روٹیاں یا پراٹھے بناتی تھی اور ایک ساتھ ایک وقت میں میں نے 40 پراٹھے بھی بنائے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts