باپ عیسائی اور ماں ہندو مگر بیٹی ۔۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی اولاد کا مذہب کیا ہے؟ والد نک جونس کا بڑا انکشاف

image

بیٹی ایک بڑی نعمت ہے ۔ اولاد کے بعد ہی شادی شدہ جوڑے اپنی زندگی کو مکمل تصور کرتے ہیں پر کچھ لوگ ایسی ہوتے ہیں جو مذہب سے باہر شادی کرتے ہیں جیسا کہ مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی۔

یہ خود تو ہندو ہیں پر شوہرعیسائی ہیں اب ان کی بیٹی کا مذہب کیا ہے اس پر شوہر نک نے بڑا انکشاف کر دیا ہے۔

دوران انٹرویو ان کا کہنا تھا کہ میرا خدا کے ساتھ گہرا اور بامعنی تعلق ہے لیکن خدا بہت سے مختلف شکلوں میں ہمیں نظر آتا ہے۔ جنہیں میں نے ابھی خدا کی کتاب میں پڑھا ہے ۔ نک نے مزید یہ کہا کہ اپنی بیٹی مالتی کو بائبل میں بتائے گئے زندگی کے اصولوں کے ساتھ ساتھ ہندو مت مذہب کے بارے میں بھی بتاتا ہوں۔

اور ہندوستانی لڑکی سے شادی کر کے میں نے اس مذہب اور عقیدے کے بارے میں کافی کچھ سیکھا ہے جوکہ متاثر کن ہے۔ اور اپنی زندگی میں ایک ایسی بچی کی تربیت کر رہا ہوں جس میں بائبل کے اصولوں اور ہندو عقیدے دونوں کے عناصر ہوں گے۔

خیال رہے کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا ہندو اور عیسائی مذہب دونوں کے تہوار بڑے ہی جوش سے امریکی ریاست لاس اینجلس میں قائم اپنے گھر میں مناتے ہیں جبکہ اس موقعے کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts