پاکستانی ڈراموں کی جان کنزہ ہاشمی اب بھارت میں کام کرنے لگیں۔ اس وقت ان کی شوٹنگ کے دوران کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں ۔جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ خوشگوار انداز میں اپنا کام کر رہی ہیں۔
یہ جس اداکار کے ساتھ کام کر رہے ہیں انکا نام کرن واہی ہے جوکہ بھارتی ڈراموں کی ایک مشہور و معروف شخصیت ہیں۔
یہ تصویر کرن واہی نے ہی انسٹاگرام پر شیئر کیں لیکن اداکارہ کا چہرہ چھپا دیا لیکن یہ کیپشن ڈال دیا کہ "ویسے آپ لوگ انہیں جانتے ہیں"۔ پر ابھی تک یہ وضح نہیں ہو سکا کہ یہ دونوں کسی ڈرامے میں کام کر رہے ہیں یا پھر کسی اشتہار میں۔
یاد رہے کہ بھارت میں کام کرنے پر پاکستانی اداکاروں پر پابندی ہے، اسی طرح بھارتی چینل، فلموں ڈراموں پر پاکستان میں ایک لمبے عرصے سے پابندی عائد ہے۔