مجھے تیسری بار دل کا دورہ پڑا ہے اور۔۔ راشد محمود کی حالت اب کیسی ہے؟ سینئیر اداکار کی ویڈیو وائرل

image

“کیا میں اس ملک کا لیونگ لیجنڈ نہیں ہوں؟ سالوں سے اداکاری کررہا ہوں۔ جب تک ہاتھ پیر سلامت تھے کام چل رہا تھا لیکن اب میری پہلے جیسی صحت نہیں رہی۔ پچھلے دنوں مجھے تیسری بار دل کا دورہ پڑا ہے“

یہ کہنا ہے مشہو سینئیر اداکار راشد محمود کا جنھوں نے اپنی حالیہ ویڈیو میں حکومت پنجاب کو مخاطب کر کے اپنی خرابی صحت اور حکومت کا اداکاروں کی بیماری کے وقت مالی معاونت نہ کرنے کا شکوہ کیا ہے۔

اداکاروں کے فنڈز کہاں ہیں؟

راشد محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا تو یہی جاتا ہے کہ اداکاروں کے لئے فنڈز ہیں لیکن اس میں سے ہمیں کچھ ملتا نہیں ہے۔ کیا آپ صرف ہم پر حکومت کرنے کے لئے آتے ہیں؟

حکومت پنجاب کا جواب

اس ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد پنجاب کے وزیر عامر میر نے راشد محمود کا علاج سرکاری خرچے پر کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات و نشریات کو ہدایات جاری کی گئیں۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اس لئے ہم راشد محمود صاحب کا مکمل علاج پہلی ترجیح دیتے ہوئے کروائیں گے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts